نواب شاہ کے قریب مسافر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق 10 زخمی

ڈاکٹروں کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


ویب ڈیسک August 10, 2014
ڈاکٹروں کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فوٹو: فائل

دوڑ روڈ پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواب شاہ کے قریب دوڑ روڈ پر بہاولپور سے کراچی جانے والی مسافربس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس كے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں اور مقامی افراد نے زخمیوں کو فوری طور پر پیپلز میڈیکل اسپتال نواب شاہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مقبول خبریں