حرا مانی کی ہمشکل کہلائی جانے والی خاتون اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار ہیں؟

حرا مانی کی ہم شکل ہونے پر ڈاکٹر اقدس کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی ملی تھی


ویب ڈیسک October 17, 2025

زیادہ دن پرانی بات نہیں کہ اداکارہ حرامانی کی ایک ہمشکل خاتون ڈاکٹر اقدس طارق نے سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی حاصل کی تھی اور صارفین ان کی اداکارہ سے مماثلت پر حیران رہ گئے تھے۔

یہ پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر ہیں اور برطانیہ میں مقیم ہیں۔ وہ انسٹاگرام ویڈیو پر بچوں کی تربیت، دیکھ بھال اور ذہنی صحت سے متعلق مثبت مشورے بھی دیتی ہیں۔

ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو نے انھیں بطور حرا مانی کی ہم شکل کافی شہرت دلوائی تھی۔ ان کی آواز اور انداز گفتگو بھی حرا مانی سے کافی ملتا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹراقدس طارق نے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پر شہرت ملنے سے قبل کبھی سوچا نہ تھا کہ اداکاری کروں گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ لیکن اب میں نے اور گھر والوں نے اس بارے میں سوچا کہ کیا مجھے اداکاری کی طرف جانا چاہیے۔

ڈاکٹر اقدس نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جو حرا مانی کر رہی ہیں وہ بہت اچھا کام کر رہی ہے  اور مجھے بھی وہی کام کرنا چاہیے جو میرا اصل کام ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس لیے میرا حرا مانی کی جگہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میں مستقبل وہی کام کروں گی جس کے لیے میں نے تعلیم حاصل کی اور جس کی اب بھی پریکٹس کر رہی ہوں۔

 

مقبول خبریں