پختونخوا کے حساس اضلاع میں خدمات انجام دینے والے جوڈیشل افسران کو مراعات دینے کا فیصلہ

ٹانک، جنوبی وزیرستان، کرم اور تحصیل میران شاہ میں جوڈیشل افسران کو سہولیات دینے کا فیصلہ ہوا


ویب ڈیسک October 22, 2025

پشاور:

خیبر پختونخوا کے حساس اضلاع میں خدمات انجام دینے والے جوڈیشل افسران کو مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ نے مراسلہ جاری کر دیا جس میں حساس اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے جوڈیشل افسران کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ 15 جولائی 2025 کو ہائیکورٹ کے انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں حساس اضلاع میں ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے جوڈیشل افسران کی حوصلہ کی منظوری ہوئی۔

ٹانک، جنوبی وزیرستان، کرم اور تحصیل میران شاہ میں جوڈیشل افسران کو سہولیات دینے کا فیصلہ ہوا۔

حساس اضلاع میں خدمات انجام دینے والے جوڈیشل افسران کو سہولیات کے ساتھ سرکاری رہائش فراہم کی جائے گی۔

مقبول خبریں