کراچی میں ایمریٹس ائیرلائن کے چالیس سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد 

ایمریٹس کی پہلی پرواز 1985 میں کراچی پہنچی تھی


ویب ڈیسک October 24, 2025

کراچی میں ایمریٹس ائیرلائن کے چالیس سال مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، ایمریٹس ائیرلائن کی اعلی قیادت اور قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیثی نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایمریٹس ائیرلائن کے ائیر کرافٹس کی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ نائب صدر امارات محمد الہاشمی کا کہنا تھا کہ کراچی ایمریٹس ائیرلائن کی پہلی انٹرنیشنل ڈسٹینیشن تھی۔

محمد الہاشمی نے بتایا کہ پہلی پرواز 1985 میں کراچی پہنچی تھی۔ ایمریٹس ائرلائن پانچ شہروں سے آپریٹ کرتی ہے۔ پاکستان ایمیریٹس ائیرلائن کی اہم ترین مارکیٹ ہے۔

اس موقع پر یو اے ای قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کی جانب سے پاکستان میں آئندہ چند ماہ میں بڑی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ سرمایہ کاری مختلف شعبوں میں کیے جانے کے حوالے سے اقدامات اخری مرحلے میں ہیں 

انہوں نے مزید کہا کہ ایمریٹس ائیرلائن کے 40 سال مکمل ہونے کی خوشی میں مسافروں کے لیے پریمیر اکانومی کلاس بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

مقبول خبریں