پاکستان، جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے سیکیورٹی و ٹریفک پلان مرتب

ٹریفک انتظامات کے لیے 367 سے زائد افسران فرائض سر انجام دیں گے


صالح مغل October 28, 2025

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ٹریفک انتظامات کے لیے 367 سے زائد افسران فرائض سر انجام دیں گے۔

سید خالد ہمدانی نے بتایا ہےکہ سینئر افسران فیلڈ میں سیکیورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کریں گے۔ روف ٹاپ پر اسنائپرز بھی تعینات کیے جائیں گے۔

سی پی او راولپنڈی کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جبکہ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن اسکواڈ اسٹیڈیم کے اطراف گشت کریں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے موثر ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔ فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

مقبول خبریں