بھارت: ماہانہ ایک کروڑ روپے کمانے والا موموز اسٹال

کانٹنٹ کریئٹر نے اسٹال پر کام کیا اور آنے والے گاہکوں کو موموز پروسے


ویب ڈیسک November 15, 2025

بھارت میں انسٹاگرام کے ایک کانٹنٹ کریئٹر نے موموز اسٹال کی چھوٹی سی ویڈیو پوسٹ کر کے نئی بحث چھیڑ دی۔

کیسی پریرا نامی تخلیق کار بینگالورو کے ایک مشہور موموز اسٹال پر گئے اور وہاں کے معاملات ایک کلپ میں ریکارڈ کر کے پیش کیے۔ انہوں نے اسٹال پر کام کیا اور آنے والے گاہکوں کو موموز پروسے۔

ویڈیو کے مطابق ابتدائی پہلے گھنٹے کیسی پریرا نے 118 پلیٹیں سرو کی۔ ایک چھوٹا سا وقفہ لے کر جب وہ واپس آئے تو پہلے سے بھی زیادہ گاہک ان کا انتظار کر رہے تھے۔

کیسی پریریا کے مطابق یہ اسٹال شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک کھلتا ہے۔ ایک پلیٹ کی قیمت 110 بھارتی روپے (348 پاکستانی روپے) ہے۔ انہوں نے پورے دن میں 950 کے قریب موموز کی پلیٹیں فروخت کیں، جس کے حساب سے اس دن 1 لاکھ 4 ہزار 500 بھارتی روپے (3 لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے سے زیادہ ) کی فروخت ہوئی۔

انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ اگر روزانہ کی یہ فروخت رہے تو ماہانہ آمدنی تقریباً 31 لاکھ 35 ہزار بھارتی روپے (تقریباً 1 کروڑ پاکستانی روپے) تک ہوسکتی ہے۔

تاہم، کمنٹس میں لوگوں نے ان کے دعووں کو مبالغہ آرائی پر مبنی قرار دیا۔

مقبول خبریں