لاہور کی دکان میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دو افراد زخمی ہوئے جنہیں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا


اسٹاف رپورٹر November 17, 2025
حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے، پولیس فوٹو: فائل

لاہور:

لاہور کی ایک دکان میں سلنڈر دھماکے کے سبب ایک شخص جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے سلامت پورہ نزد چرچ والی گلی کے قریب دکان میں سلنڈر دھماکا ہوا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم پہنچ گئی۔

امدادی ادارے کے مطابق واقعے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دو افراد زخمی ہوئے جنہیں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں 14 سالہ عتیق عمر اور 35 سالہ وقاص عمر شامل ہیں۔

مقبول خبریں