لاہور:  نجی سوسائٹی میں کم عمر ڈرائیور نے تیز رفتاری کرتے ہوئے فیملی کو کچل دیا 

گاڑی کی اسپیڈ اس قدر زیادہ تھی کہ گرین بیلٹ سے گاڑی کراس ہوکر دوسری سائیڈ پر  ہماری گاڑی سے ٹکرا گئی


ویب ڈیسک November 18, 2025

لاہور شہر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈائون ہونے کے باوجود حادثات پیش آنے لگے  جب کہ نجی سوسائٹی میں کم عمر ڈرائیور نے تیزرفتار ڈرائیوری کرتے ہوئے ایک فیملی کو کچل دیا۔

ایف آئی آر  کے مطابق حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین بچوں سمیت چھ افراد کو زخمی ہوگئے،  ملزم ایشان  گاڑی پر  تیز رفتاری سے آرہاتھا، ملزم کی گاڑی کی اسپیڈ اس قدر زیادہ تھی کہ گرین بیلٹ سے گاڑی کراس ہوکر دوسری سائیڈ پر  ہماری گاڑی سے ٹکرا گئی۔


حدثے کے باعث گاڑی میں سوار میری خالہ، ہمشیرہ، ملازمہ وغیرہ بری طرح زخمی ہو گئیں،  گاڑی نے ایک اور گاڑی کو ہٹ کیا پھر موٹر سائیکل سوار کو ہٹ کیا اور ان کو بھی زخمی کردیا۔

لاہور پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

مقبول خبریں