کراچی:
سندھ ہائیکورٹ نے غنی امان چانڈیو اور سرمد میرانی کے خلاف دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
ہائیکورٹ نے غنی امان چانڈیو اور سرمد میرانی کے خلاف دھماکا خیز مواد رکھنے کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے غنی امان چانڈیو اور سرمد میرانی کیخلاف درج مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سرمد میرانی اور غنی امان چانڈیو پہلے کو لاپتا کیا گیا تھا۔ غنی امان چانڈیو کو اسپتال سے اور سرمد کو گھر سے اٹھایا گیا۔ بعد میں دہشگردی کا مقدمہ دائر کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے دونوں کو مقدمے سے بری کر دیا تھا جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔
عدالت نے سی ٹی ڈی کو ریمانڈ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ دونوں درخواست گزار عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔