انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان کو دو فتوحات کے بعد مسلسل دوسری شکست

پاکستان ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 30 نومبر کو گوام کے خلاف کھیلے گی


اسپورٹس ڈیسک November 28, 2025

انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کو دو فتوحات کے بعد مسلسل دوسری شکست ہوگئی۔

بشکیک میں کھیلے گئے میچ میں یمن کی انڈر 17 فٹبال ٹیم نے پاکستان کو پانچ کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

پہلے ہاف میں یمن کو تین صفر سے برتری حاصل رہی۔ دوسرے ہاف میں یمن نے مزید دو اور پاکستان نے اپنا واحد گول اسکور کیا۔ کھیل کے اختتام پر اسکور 1-5 رہا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے اپنے ابتدائی دو میچز میں کمبوڈیا اور میزبان کرغزستان کو شکست دی تھی جبکہ لاؤس کے ہاتھوں اسے شکست ہوئی تھی۔

پاکستان ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 30 نومبر کو گوام کے خلاف کھیلے گی۔

مقبول خبریں