بھارتی اداکار کے ایکس پر لاکھوں فالوورز کم ہوگئے، ایلون مسک سے جواب طلب

ابھی تک ایلون مسک یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے


ویب ڈیسک December 04, 2025

معروف بھارتی اداکار انوپم کھیر کے ایکس پر لاکھوں فالوورز کم ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں انوپم کھیر نے لکھا کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران ان کے 9 لاکھ سے زائد فالوورز کم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے ایکس کے مالک ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ یا آپ کی ٹیم اس کی وجہ جانتی ہے؟

انہوں نے آخر میں یہ بھی وضاحت کی کہ یہ صرف ایک مشاہدہ ہے، شکایت نہیں ہے۔

تاہم اس پر ابھی تک ایلون مسک یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے۔

انوپم کھیر کے ٹوئٹ پر بعض صارفین نے وضاحت پیش کی کہ ’ایلون مسک بوٹس اکاؤنٹس کو معطل کررہا ہے اس لیے ایسا ہورہا ہے‘۔

ایک صارف نے براہ راست ایلون مسک کو مخاطب کرکے وجہ پوچھنے پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ایلون ایکس کا مالک ہے، ملازم نہیں ہے‘۔

 

مقبول خبریں