فیفا کے عالمی چیمپئن ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ 2026 کھیلنے یا نہ کھیلنے سے متعلق ایک مرتبہ پھر مبہم رائے کا اظہار کیا ہے۔
لیونل میسی نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اگرچہ ان کا ارادہ ہے لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ وہ فیفا ورلڈکپ 2026 نہ کھیلیں۔
38 سالہ میسی نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ میں وہاں ہوں، سب سے برے حال میں بھی، میں میچ نہ بھی کھیلوں تو لائیو دیکھنے ضرور آؤں گا، لیکن یہ لمحہ خاص ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر ان کی جسمانی صلاحیت برقرار رہی تو وہ کھیلنے کے خواہاں ہیں، مگر خاموشی اختیار کی اور حتمی فیصلہ نہیں دیا۔
لیونل میسی نے انٹرویو میں اپنی ملکی ٹیم کی موجودہ استعداد اور حوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ نئے کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ بن رہے ہیں، جس سے مستقبل روشن نظر آتا ہے۔
تاہم، ان کے کوچ لیونل اسکالونی نے کہا ہے کہ میسی جو بھی فیصلہ کریں، ٹیم ان کے ساتھ ہے اور باضابطہ اعلان تک اُن کی شرکت غیر یقینی سمجھی جائے گی۔