امریکی سیریل ریکارڈ بریکر کا بیٹے کیساتھ انوکھا ریکارڈ!

ڈیوڈ رش نے کم عمر بیٹے کے ساتھ مل کر بطور ٹیم کم وقت میں ’ہنگری ہنگری ہپوز‘ کلیئر کرکے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا


ویب ڈیسک December 10, 2025

امریکا کے سیریل ریکارڈ بریکر نے اپنے کم عمر بیٹے کے ساتھ مل کر بطور ٹیم کم وقت میں ’ہنگری ہنگری ہپوز‘ کلیئر کرکے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش (جو بیک وقت سب سےزیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈز رکھتے ہیں) نے بتایا کہ ان کے بیٹے پیٹر نے چند ماہ قبل ان سے بطور ٹیم کوئی ریکارڈ قائم کرنے سے متعلق پوچھا۔

اپنی ویب سائٹ پر ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ دونوں نے مل کر ایسا ریکارڈ ڈھونڈنے کی کوشش کی جس کو صرف توڑا ہی نہیں جا سکتا ہو بلکہ اس کے لیے کی جانے والی کوشش میں پُر لطف ہو۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

انہوں نے بتایا کہ بالآخر ان کو ایسا ریکارڈ مل گیا جو کہ ’ہنگری ہنگری ہپوز‘ کو بطور دو کی ٹیم کم وقت میں کلیئر کرنے کا تھا۔

ڈیوڈ رش نے 5.8 سیکنڈ میں یہ کارنامہ انجام دے کر ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 8.91 سیکنڈ میں بنایا گیا تھا۔

مقبول خبریں