ٹریفک پولیس اہلکار کو مارنے اور خوف و ہراس پھیلانے کا کیس، ملزم درخواست ضمانت خارج

غیر ملکیوں کو پاکستانی قوانین کی زیادہ پاسداری کرنی چایئے، پراسیکیوٹر


ویب ڈیسک December 15, 2025

آئی ایٹ مرکز میں ٹریفک پولیس اہلکار کو مارنے اور خوف و ہراس پھیلانے کے کیس میں برطانوی نژاد پاکستانی شہری ملزم عاقب خان کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج انوالحسنات ذوالقرنین نے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ وکیل ملزم عاقب کا کہنا تھا کہ میرا موکل برطانوی شہری ہے اس کو پاکستانی قوانین کا علم نہیں تھا۔ یہ دہشتگردی کا کیس ہی نہیں بنتا پولیس نے جھوٹ پر مبنی مقدمہ درج کیا۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ غیر ملکیوں کو پاکستانی قوانین کی زیادہ پاسداری کرنی چایئے، ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا جس سے ثابت ہوتا ہے اس نے ٹریفک اہلکار کو جان سے مارنا تھا۔ 

پراسیکیوٹر نے کہا کہ کمرشل ایریا میں ملزم نے خوف و ہراس پھیلایا،جس کی ویڈیو ثبوت موجود ہے، مختلف عدالتی نذیریں موجود ہیں پبلک مقامات پر خوف و ہراس پھیلانا دہشتگردی بنتی ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم عاقب خان کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ ملزم کے خلاف تھانہ آئی نائن میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

مقبول خبریں