کراچی:
شہر قائد کے علاقے لیاری ایکسپریس وے کے مقام پر ایس آئی یو پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی، جس پر پولیس نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، 25 لاکھ روپے نقد رقم اور طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔