پبلک اکاؤنٹ کمیٹی ٹو کے اجلاس میں سال دو ہزار اکیس بائیس میں 20 ارب روپے کی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو رقم کی ریکوری کے لئے متحرک ہوگئی، تحریک انصاف کے دور میں سال21.22 میں بیس ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگییاں ہوئیں۔
بیس ارب روپے کی مالی بے ضابطگییوں میں سے سات ارب روپے کی ریکوری کرلی گئی، پانچ ارب روپے کی مالی بے ضابطگییوں کی تحقیقات جاری ہیں، بدعنوانی میں ملوث کسی رعایت نہیں ملے گی۔
چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو سید علی حیدر گیلانی نے کہا کہ تمام تحقیقات میرٹ پر کی جارہی ہیں، کئی محکموں نے ریکوری کے لئے ہمارے ساتھ مثالی تعاون بھی کیا ہے۔