ٹرین میں خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والا بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

بھارتی فوج کے افسر سمیت 2 افراد بھی رشوت کیس میں گرفتار کیے گئے


ویب ڈیسک December 22, 2025

غاصب مودی کی قابض بھارتی فوج کے بھیانک درندوں کی بدترین اخلاقی اقدار کی شرمناک داستانیں سامنے آرہی ہیں۔ رشوت خوری، جنسی درندگی، منشیات اسمگلنگ اور سنگین انسانی جرائم میں پیش پیش بھارتی فوج کا گھناؤنا کردار بے نقاب ہوگیا۔

ریاستی سرپرستی میں جابر بھارتی فوج کا جنسی تشدد اور خواتین کا منظم استحصال اخلاقی تربیت اور ادارہ جاتی پستی کا واضح عکاس ہے۔

رشوت خوری اور منشیات اسمگلنگ کے علاوہ بدترین جنسی درندگی میں بھی بدنامِ زمانہ بھارتی فوج پیش پیش ہے۔

دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی علاقے جھارکھنڈ میں ٹرین میں خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والا بھارتی فوجی اہلکار بھی گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی فوجی اہلکار نے انتظار میں کھڑی خاتون کو ٹرین میں گھسیٹ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے بھارتی فوجی کی شناخت اجیت سنگھ کے نام سے ہوئی جو پنجاب میں 42 میڈیم رجمنٹ میں تعینات ہے۔

بھارتی جریدہ ایشیا نیٹ نیوز کے مطابق بھارتی فوج کے افسر سمیت 2 افراد بھی رشوت کیس میں گرفتار کیے گئے۔

ایشیا نیٹ نیوز کے مطابق بھارتی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے ہفتے کو رشوت خوری میں ملوث بھارتی فوجی افسر لیفٹننٹ کرنل دیپک کمار شرما اور وِنود کمار کو گرفتار کیا۔

بھارتی وزارت دفاع میں تعینات لیفٹننٹ کرنل دیپک کمار شرما اور ان کی اہلیہ کرنل کجل کے خلاف کرپشن پر مقدمہ درج ہے۔

دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک سابق بھارتی فوجی کو نیپال بارڈر کے قریب ہیروئن اور گرینیڈ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ بھارتی علاقے رکسول قصبہ سے گرفتار سابق بھارتی فوجی اہلکار راجبر سنگھ سے 500 گرام ہیروئن اور ایک گرینیڈ برآمد کیا گیا ہے۔

دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سابق بھارتی فوجی راجبر کا قریبی ساتھی چراغ پہلے ہی گرفتار ہو چکا جس سے 400 گرام ہیروئن اور ایک پستول برآمد ہوا تھا، بھارتی سابق فوجی اور ساتھی منشیات کی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔

نالائق بھارتی عسکری و فضائی قیادتیں پہلے ہی اپنی نامعقول حرکات کی وجہ سے تمسخر کا نشان بن چکے ہیں۔ بھارتی عسکری قیادت کی نااہلی اور پیشہ وارانہ ناکامیوں سے بھارتی فوج کو ہر محاذ پر مسلسل ہزیمت کا سامنا ہے۔

مقبول خبریں