سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 505ڈالر کی سطح کی نئی بلند سطح پر آگئی 


ویب ڈیسک December 24, 2025

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئیں۔

کیلنڈر سال 2026 میں فیڈرل ریزرو امریکا کی شرح سود میں مزید کمی کی بازگشت، جغرافیائی سیاسی تناو سے عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتیں یومیہ بنیادوں پر تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کے مزید اضافے سے 4ہزار 505ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 2ہزار روپے کے بڑے اضافے سے 4لاکھ 72ہزار 862روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1ہزار 714روپے کے اضافے سے 4لاکھ 05ہزار 402 روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 500روپے کے اضافے سے 7ہزار 705روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 428روپے کے اضافے سے 6ہزار 605روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے

 

مقبول خبریں