کراچی:
مچھر کالونی کے علاقے میں واقع گھر میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی اور داماد کو قتل کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق خاتون سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ جاں بحق ہونے والی خاتون زینب کے والد نے کی جبکہ ملزم فرار ہوگیا، مقتولہ نے مقتول عتیق سے پسند کی شادی کی تھی اور پشاور سے کراچی آگئی تھی۔
ملزم اپنی بیٹی سے رابطے میں تھا اور 3 روز قبل بیٹی اور داماد کے گھر آیا تھا، واقعے کے وقت بیٹی اور داماد سورہے تھے کہ ملزم نے گولیاں مار دیں اور فرار ہوگیا۔
پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور جلد ملزم کو گرفتار کر لے گی۔