شہناز گل مشہور پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

یہ او ایس ٹی معروف گلوکار عاصم اظہر نے گایا ہے


ویب ڈیسک December 24, 2025

بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس 13 میں شرکت کے بعد زبردست شہرت حاصل کی۔

شو میں ان کی مرحوم اداکار سدھارتھ شکلا کے ساتھ آن اسکرین کیمسٹری نے انہیں سوشل میڈیا کا اسٹار بنا دیا، اور آج بھی یہ جوڑی مداحوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔

اس وقت شہناز گل بالی ووڈ کی ایک مقبول اداکارہ ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 19.3 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

وہ فلموں، میوزک ویڈیوز اور ڈیجیٹل پراجیکٹس میں مسلسل نظر آتی رہتی ہیں۔

پاکستانی موسیقی سے لگاؤ کے باعث شہناز گل پاکستان میں بھی اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔

حال ہی میں شہناز گل نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستان کے حال ہی میں مقبول ہونے والے ڈرامے کے او ایس ٹی ’میری زندگی ہے تو‘ پر پرفارم کرتی دکھائی دیں۔

ویڈیو کے ساتھ انہوں نے کیپشن لکھا ’اس گانے کی دیوانی ہوں، یہاں تک کہ خود سے بھی زیادہ اس سے محبت ہے‘۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

یہ او ایس ٹی معروف گلوکار عاصم اظہر نے گایا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ عاصم اظہر نے بھی شہناز کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے گانے کی تعریف کی۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو اور گانے کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔

پاکستانی فینز شہناز کی پاکستانی موسیقی سے محبت پر خوش ہیں، جبکہ بھارتی مداح بھی گانے کے سحر میں مبتلا نظر آتے ہیں۔

مقبول خبریں