لاہور:
ترجمان سنٹرل ریجن موٹروے پولیس کے مطابق حدِ نگاہ میں بہتری آنے کے بعد موٹروے ایم 4 کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اسی طرح بڑی گاڑیوں کے لیے بند کی گئی موٹروے ایم 5 کو بھی حدِ نگاہ بہتر ہونے پر ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، مقررہ رفتار کی پابندی کریں اور موسم و سڑک کی صورتحال کے پیشِ نظر محفوظ فاصلے کو یقینی بنائیں۔