کراچی، کھوکراپار میں پولیس مقابللہ، 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس


عامر خان December 26, 2025
فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد کے علاقے کھوکراپار میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی گرفتار ملزمان کی شناخت کامران اور شیراز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول، دو موبائل فونز اور ایک موٹرسائیکل برآمد کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں