مہربانو نے ازدواجی حیثیت سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

انسٹاگرام Q&A سیشن میں اداکارہ کے دو ٹوک جواب سے قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا


ویب ڈیسک December 28, 2025

پاکستانی اداکارہ مہربانو نے بالآخر اپنی ازدواجی زندگی سے جڑی افواہوں پر لب کشائی کردی۔

واضح رہے کہ مہربانو کی شادی 2022 میں شاہ رخ کاظم علی سے ہوئی تھی۔ وہ ایک باصلاحیت اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں جنہوں نے ڈراموں اور فلموں میں اپنے جاندار کرداروں سے منفرد پہچان بنائی۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب (Q&A) سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ شادی شدہ ہیں؟ جس پر مہربانو نے مختصر مگر صاف جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں۔

ان کے اس واضح جواب نے سوشل میڈیا پر کئی ماہ سے گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا، جو مداحوں اور مختلف حلقوں میں زیرِ بحث تھیں۔

یاد رہے کہ ستمبر 2025 میں مہربانو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان کے شوہر شاہ رخ کاظم علی کے ساتھ موجود تمام تصاویر اچانک ہٹا دی گئی تھیں، حتیٰ کہ شادی سے متعلق کوئی تصویر بھی پروفائل پر نظر نہیں آ رہی تھی جس کے باعث مداحوں میں تشویش پھیل گئی تھی۔

عام طور پر سوشل میڈیا پر متحرک اور کھل کر اظہار کرنے والی مہربانو کی اس معاملے پر خاموشی نے طلاق یا علیحدگی سے متعلق افواہوں کو مزید ہوا دے دی تھی، تاہم اب ان کے حالیہ بیان نے صورتحال واضح کردی ہے۔

مقبول خبریں