اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے چیف ویپ حزب اختلاف کو خط ارسال

سابق قائدِ حزبِ اختلاف سے متعلق عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات کی معلومات کےلیے ملک عامر ڈوگر کو چوتھا خط ارسال کیا گیا


ویب ڈیسک December 29, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے چیف ویپ حزب اختلاف ملک عامر ڈوگر کو خط ارسال کردیا گیا۔

ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ سابق قائدِ حزبِ اختلاف سے متعلق عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات کی معلومات کے لیے ملک عامر ڈوگر کو چوتھی مرتبہ خط ارسال کیا گیا، اس سے قبل خطوط 19 نومبر، 5 دسمبر اور 19 دسمبر 2025ء کو بھی ارسال کیے گئے ہیں۔

ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ خط میں سابق قائد اختلاف سے متعلق عدالتوں میں زیرِ التواء مقدمات کی موجودہ صورتحال سے آگاہی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے، قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کے لیے مطلوبہ معلومات آئینی و قانونی طور پر ضروری ہیں،۔

ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ بعض مقدمات میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بطور فریق شامل کیا گیا ہے، مطلوبہ معلومات موصول ہونے کے بعد ہی قائدِ حزبِ اختلاف کے تقرر کا عمل آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں