سال 2025 میں شادی کرنے والے پاکستانی ستارے

بہت سے اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اپنا شریک حیات ساتھی فنکار کو منتخب کیا


ویب ڈیسک December 29, 2025
فوٹو فائل

سال 2025 تلخ اور شیریں یادوں کے ساتھ اپنے اختتام کے قریب پہنچ گیا اور ہم چند گھنٹوں کے بعد اپنا دوسرا قدم نئے سال یعنی 2026ء میں رکھنے والے ہیں۔

اس سال کے دوران جہاں ہمیں کئی گلوکار اور شخصیات ہمیشہ کیلیے خیرباد کہہ گئیں وہیں کچھ شوبز اور سوشل میڈیا ستارے ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کی نئی شروعات کی ہیں۔

گوہر رشید اور کبریٰ خان

پاکستان اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان نے اپنی گہری دوستی کو ازدواجی بندھن میں تبدیل کیا اور دونوں کا نکاح مسجد الحرام میں ہوا تھا۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید کا نکاح مسجد الحرام میں ہوا تھا

جس کے بعد شادی کی منفرد تقاریب کراچی میں منعقد کی گئیں جس میں ساتھی فنکاروں اور اہل خانہ نے نہ صرف شرکت کی بلکہ دل کھول کر انجوائے بھی کیا۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی 

اداکارہ ماورا حسین اور امیر گیلانی نے بھی اپنی دیرینہ دوستی کو ازواجی بندھن میں تبدیل کیا۔

فوٹو فائل اس خبر کو مداحوں نے بڑا پسند کیا کیونکہ دونوں کی ڈرامہ جوڑی کو بہت زیادہ پسند کیا گیا۔

نیلم منیر 

اداکارہ نیلم منیر نے دبئی سے تعلق رکھنے والے پولیس افسر محمد راشد کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا۔

شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں کا خیال تھا کہ نیلم منیر کے شوہر عربی ہیں تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ وہ پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔

حریم سہیل

اس کے بعد ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ حریم سہیل وہ نوجوان اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنے شریک سفر کا انتخاب کیا۔ 

Pakistani Celebrity Weddings 2025

حریم سہیل پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا چوہدری کی بیٹی ہیں جنہوں نے اپنے دوست کو ہی شریک سفر بنایا ہے۔

احمد علی اکبر

ڈرامہ پری زاد سے شرہت کی بلندی پر پہنچنے والے اداکار احمد علی بٹ نے ماہم بتول کو اپنا شریک سفر منتخب کیا۔

Pakistani Celebrity Weddings 2025

انہوں نے خاموشی سے شادی کرنے کے بعد تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

ثوبان عمیس اور عبیر اسد 

ماڈلنگ سے تعلق رکھنے والے جوڑے ثوبان عمیس اور عبیر اسد نے اپنے ازدواجی سفر میں تبدیل کیا تاہم یہ سفر زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور پھر دونوں نے چند ماہ میں ہی راہیں جدا کرلیں۔

سکندر رضوی 

لیجنڈری گلوکارہ میڈم نورجہاں کے پوتے اور اداکار و کاروباری شخص سکندر رضوی بھی شادی کرنے والے اداکاروں کی لسٹ میں شامل ہوئے۔

Pakistani Celebrity Weddings 2025

انہوں نے غیر روایتی انداز سے شادی کی جس میں دلہن مغربی ملبوس زیب تن کی ہوئیں تھیں۔

عمر شہزاد، شانزدے لودھی

باصلاحیت اداکار عمر شہزاد اور ماڈل شاہنزے لودھی بھی ازوادجی بندھن میں بندھے۔ دونوں کا نکاح مکہ المکرمہ میں ہوا۔

Pakistani Celebrity Weddings 2025

اس کے بعد عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی شادی کی تقاریب کراچی میں منعقد ہوئیں جس میں عزیزوں، رشتے داروں اور ساتھی فنکاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔

ریحام رفیق

وائس اوور آرٹسٹ، اداکارہ اور ڈانسر ریحام رفیق بھی ان اداکاروں میں شامل تھیں جنہوں نے شریک سفر منتخب کر کے اپنی شادی کا اعلان کیا۔

مہرالنسا اقبال

پاکستانی اداکارہ مہرالنسا نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری سے نکاح کیا، ان کے شوہر کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔

انوشے اشرف

ہر دل عزیز پاکستانی شوبز سیلبرٹی انوشے اشرف نے بھی پاکستانی نژاد برطانوی شہری شاہاب رضا نامی شخص سے شادی کی۔

Pakistani Celebrity Weddings 2025

انوشے اشرف کی شادی کی پرتعیش تقاریب ترکیہ میں منعقد ہوئیں۔

تزئین حسین

لیجنڈری اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی تزئین حسین نے عامر سیدین کے ساتھ دوسری شادی کی جس پر مداحوں نے اُن کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Pakistani Celebrity Weddings 2025

تزئین حسین کے پہلے شوہر کینسر سے جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئے تھے جس کے بعد رواں سال میں انہوں نے ایک بار پھر اپنا ازدواجی سفر شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ربیکا خان اور حسین ترین

معروف پاکستانی کامیڈین کاشف خان کی بیٹی اور معروف ٹک ٹاکر ربیکا خان نے کانٹینٹ کریئٹر حسین ترین کو جیون ساتھی منتخب کیا۔

Pakistani Celebrity Weddings 2025

ان کی شادی کی تقاریب طویل عرصے تک جاری رہیں اور پھر وہ بالاخر شادی کے بندھن میں بند گئے۔

آئمہ بیگ

نوجوانوں میں مقبول پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ بھی شادی کلب میں شامل ہوئیں اور انہوں نے راستہ کے بانی زین احمد کو اپنا شریک سفر بنایا۔

آئمہ بیگ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی انگوٹھی کی تصویر شیئر کی  فوٹوانسٹاگرام

گلوکارہ کی نکاح کی تقریب کینیڈا میں منعقد ہوئی جس کی تصاویر سامنے آنے پر مداحوں نے انہیں مبارک باد دی تھی۔

حسن رحیم

معروف پاکستانی گلوکار حسن رحیم نے بھی ازدواجی سفر شروع کیا اور انہیں سادگی کی وجہ سے سال کا سب سے پیارا دلہا قرار دیا گیا۔

Pakistani Celebrity Weddings 2025

اُن کی شادی کی تقریب پرتعیش تھی تاہم انہوں نے اپنی گلگتی ثقافت کو اس میں زندہ رکھا اور ثقافتی رقص بھی کر کے خوب انجوائے کیا۔

ڈاکٹر نبیہا اور حارث کھوکھر

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ماہر نفسیات ڈاکٹر نبیہا نے اپنے دیرینہ دوست و میڈیا پرسن حارث کھوکھر کو جیون ساتھی منتخب کیا، ان کا نکاح کی تقریب معروف مبلغ طارق جمیل نے پڑھایا تھا۔

فوٹو فائلاس شادی کے بعد ڈاکٹر نبیہا اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعات کا شکار بھی ہوئیں تاہم وقت کے ساتھ ان معاملات کی گرد بیٹھ گئی۔

حنا نیازی

نجی ٹی وی کی اینکر پرسن حنا نیازی نے اپنی نئی زندگی کی شروعات کیں اور ہمیشہ ساتھ دینے کا عہد کیا۔

رابی پیر زادہ

اسلام کی وجہ سے اداکاری اور گلوکاری کو خیرباد کہنے والی رابی ییرزادہ بھی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں تاہم اُن کے خاوند کے حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

خاقان شاہنواز اور سبینا سید

اداکار خاقان شاہنواز اور سبینا سید نے بھی اپنے نئے سفر کا آغاز کیا تاہم دونوں نے منگنی کی ہے۔

مقبول خبریں