اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کے لیے سفارتی استثنیٰ ختم کر دیا

نئے قانون کے تحت اب اسرائیلی عدالتوں میں انروا کے خلاف قانونی کارروائی ممکن ہو جائے گی


ویب ڈیسک December 30, 2025

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا – UNRWA) کے لیے دیا گیا سفارتی استثنیٰ ختم کر دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے اس حوالے سے قانون سازی کی منظوری دے دی ہے۔

نئے قانون کے تحت اب اسرائیلی عدالتوں میں انروا کے خلاف قانونی کارروائی ممکن ہو جائے گی، جبکہ اسرائیلی حکام کو مقبوضہ بیت المقدس میں واقع انروا کے دو دفاتر ضبط کرنے کا اختیار بھی حاصل ہو گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس قانون کے بعد اسرائیلی کمپنیاں انروا کے اداروں کو پانی، بجلی اور مالی خدمات فراہم نہیں کر سکیں گی، جس سے ادارے کی روزمرہ سرگرمیاں شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انروا نے کہا ہے کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے اس ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حالانکہ انروا پورے مشرق وسطیٰ میں لاکھوں فلسطینیوں کو تعلیم، صحت اور بنیادی انسانی امداد فراہم کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ برس بھی انروا پر مختلف پابندیاں عائد کی تھیں، جبکہ غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں میں انسانی بحران کے دوران ادارے نے خوراک، پانی اور طبی سہولیات کی شدید کمی کی نشاندہی کی ہے۔

مقبول خبریں