کراچی:
منگل کی شب شہر قائد کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا۔
رات گئے بلوچ کالونی ، محمود آباد ، طارق روڈ ، بہادر آباد ، لائنز ایریا ، ناظم آباد ، اولڈ سٹی ایریا ، کلفٹن ، نارتھ ناظم آباد ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، شارع فیصل ، شاہ کالونی ، سائٹ ایریا ، بفرزون ، شادمان ٹاؤن ، فیڈرل بی ایریا ، لیاقت آباد ، بزرٹہ لائن ، کالا پل ، ملیر اور گولیمار سمیت دیگر علاقوں میں موسم سرم کی پہلی بارش سے سڑکوں پر پھلسن ہوگئی۔
جبکہ بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی، آخری اطلاعات آنے تک شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری تھا ۔