الزائمرز کے زیادہ تر کیسز کا ایک ہی جین سے تعلق، تحقیق میں انکشاف

تازہ ترین انکشاف یونیورسٹی کالج لندن اور یونیورسٹی آف ایسٹرن فِن لینڈ کے محققین کو ایک تحقیق میں ہوا


ویب ڈیسک January 13, 2026

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ایک جین کی شراکت کے بغیر الزائمرز کے 10 میں سے نو کیسز جبکہ ڈیمینشیا کے مجموعی کیسز میں سے نصف وجود نہیں رکھ سکتے۔

عمر، طرزِ زندگی اور ماحولیات جیسے عوامل کا پیچیدہ مجموعہ الزائمرز بیماری کے لاحق ہونے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہیں عوامل میں ایک جین APOE بھی شامل ہے جس کو عرصے سے الزائمرز بیماری کے خطرات میں اضافے کے سبب کے طور پر جانا جاتا ہے۔

لیکن یونیورسٹی کالج لندن اور یونیورسٹی آف ایسٹرن فِن لینڈ کی تازہ ترین تحقیق میں سائنس دانوں کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ اس جین کے مخصوص ویریئنٹ کے بغیر اس بیماری کے کیسز وقوع پذیر نہیں ہو سکتے۔ یہ پیشرف بیماری کی دوا بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

ہر انسان دو APOE جینز تین عام اقسام (ε2، ε3 اور ε4) کے ساتھ رکھتا ہے۔ ماضی کے مطالعوں میں یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ ε4 ویریئنٹ ڈیمینشیا کے خطرات میں اضافہ بڑھا سکتا ہے جس کی وجہ اس کا بنایا جانے والا پروٹین ہے جو مؤثر انداز میں نقصان دہ امیلائڈ بیٹا (ایک پروٹین جو دماغ کے خلیات کے درمیان مواد جمع کر دیتا ہے) کو صاف نہیں کرتا، جو دماغی صلاحیت میں کمی کا سبب بنتا ہے۔

تاہم، تازہ ترین میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ε3 ویریئنٹ (جس کو عموماً الزائمرز کے سبب کے طور پر نہیں دیکھا جاتا) کے اضافی اثر کے بغیر بیماری نہیں ہو سکتی۔

مقبول خبریں