بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سچن ٹنڈولکر کے ساتھ فنگر کرکٹ کھیلتے نظر آرہے ہیں۔
یہ ویڈیو ایک حالیہ آئی ایس پی ایل ایونٹ کے دوران بنائی گئی، جہاں دونوں شخصیات نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔
فنگر کرکٹ ایک سادہ مگر تفریحی کھیل ہوتا ہے جس میں کھلاڑی انگلیوں کے ذریعے رنز بناتے ہیں اور آؤٹ ہونے کا فیصلہ بھی اسی انداز میں کیا جاتا ہے۔
ویڈیو میں امیتابھ بچن اور سچن ٹنڈولکر ہنستے مسکراتے ایک دوسرے کے مقابل دکھائی دے رہے ہیں۔
امیتابھ بچن نے یہ ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اسے ایک یادگار لمحہ قرار دیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زبردست ردِعمل سامنے آیا۔