ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے علی خان سمیت امریکا کے چار پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کے ویزہ مسترد کردیے

یہ صورتحال تشویشناک ہے کیونکہ گروپ اے میں شامل امریکا کے زیادہ تر میچز بھارت میں شیڈول ہیں


اسپورٹس ڈیسک January 13, 2026

بھارتی حکومت نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے امریکا کے چار پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کے ویزے مسترد کردیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جن کھلاڑیوں کو بھارتی حکومت نے ویزا مسترد کیے ان میں پاکستانی نژاد علی خان، شایان جہانگیر، محمد محسن اور احسان عادل کو بھارتی حکومت نے ویزے جاری نہیں کیے۔

اس سے قبل امریکی فاسٹ بولر علی خان نے انسٹاگرام پر بروسٹ کھاتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ بھارتی ویزے کی درخواست مسترد کری گئی جس کے باعث امریکی ٹیم کی تیاریوں پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

یہ صورتحال اس لیے بھی تشویشناک ہے کیونکہ گروپ اے میں شامل امریکا کے زیادہ تر میچز بھارت میں شیڈول ہیں۔

امریکا کو 7 فروری کو ممبئی کے وانکھنڈے اسٹیڈیم میں میزبان بھارت کے خلاف کھیلنا ہے، جس کے بعد چنئی میں نیدرلینڈز اور نمیبیا کے خلاف مقابلے ہوں گے۔

اگر ویزے کا مسئلہ بروقت حل نہ ہوا تو ٹیم کو آخری وقت میں اسکواڈ میں تبدیلیاں کرنا پڑ سکتی ہیں جو ان کے لیے مشکلات کا باعث بنے گی۔

مقبول خبریں