انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت اور ویسٹ انڈیز نے اپنے میچز جیت لیے

ہرارے میں شیڈول زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ایونٹ کا دوسرا میچ بغیر کوئی گیند کرائے ختم کر دیا گیا


ویب ڈیسک January 16, 2026

انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے اپنے گروپ میچز جیت لیے جبکہ زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ بغیر کوئی گیند کرائے ختم کر دیا گیا۔

زمبابوے کے شہر بُلاوایو میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں امریکا نے بھارت کو جیت کے لیے 108 رنز کا ہدف دیا۔ جو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے بعد 96 رنز تک محدود کر دیا گیا جو بھارت نے باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

ہرارے میں شیڈول زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ایونٹ کا دوسرا میچ بغیر کوئی گیند کرائے ختم کر دیا گیا۔

وِنڈہوک میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے تنزانیہ کو پانچ وکٹوں سے زیر کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تنزانیہ نے 122 رنز اسکور کیے۔ ویسٹ انڈیز نے 123 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 21 اوورز میں حاصل کیا۔

ایونٹ کے دوسرے روز انگلینڈ اور پاکستان، آسٹریلیا اور آئرلینڈ اور افغانستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔

مقبول خبریں