پمز اسپتال کے سینئر ڈاکٹروں کی اڈیالہ آمد، عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ

ڈاکٹروں نے ایک گھنٹہ معائنے کے دوران مفصل نوٹس بھی لیں اور مکمل میڈیکل ریکارڈ بھی چیک کیا


کورٹ رپورٹر January 16, 2026
فوٹو: فائل

راولپنڈی:

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کا معمول کا معائنہ کیا گیا، پمز اسپتال کے سینئر ڈاکٹروں کی تین رکنی ٹیم معائنہ کرکے روانہ ہوگئی۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی 3 رکنی ٹیم نے بانی کی انکھوں کا معائنہ کیا، میڈیکل ٹیم میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آپتھمالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عارف، ڈاکٹر اوسل اور ڈاکٹر ذوالفقار شامل تھے۔

ڈاکٹروں نے بانی کی آنکھوں کا مفصل معائنہ کیا اور بانی سے تکلیف کے متعلق دریافت کیا، ڈاکٹروں نے ایک گھنٹہ معائنے کے دوران مفصل نوٹس بھی لیں اور مکمل میڈیکل ریکارڈ بھی چیک کیا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی ٹیم معائنے کے بعد جیل سے واپس روانہ ہوگئی، دیگر ڈاکٹروں کے ساتھ مشورے کے بعد بانی کو ادویات تجویز کی جائیں گی۔

مقبول خبریں