گرین لینڈ پر امریکی ٹیرف ناقابل قبول، کینیڈا کھل کر سامنے آگیا

مارک کارنی نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے


ویب ڈیسک January 21, 2026

کینیڈا نے گرین لینڈ کے معاملے پر امریکا کی جانب سے ممکنہ ٹیرف عائد کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ گرین لینڈ سے متعلق کسی بھی قسم کے ٹیرف ناقابل قبول ہیں اور کینیڈا اس معاملے پر گرین لینڈ اور ڈنمارک کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

مارک کارنی نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے اور دنیا طاقتور ممالک کے درمیان مقابلے کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق اب معاشی انضمام اور تجارت کو دباؤ ڈالنے کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ممالک مذاکرات کی میز پر موجود نہیں ہوں گے تو فیصلے ان پر مسلط کیے جائیں گے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ باہمی احترام اور مکالمے کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کیا جائے تاکہ عالمی عدم استحکام سے بچا جا سکے۔

مقبول خبریں