ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ مزید بڑھنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے منگل تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے


ویب ڈیسک January 26, 2026

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

ایران کے راستے آنے والا ایک اور مغربی موسمی سسٹم بلوچستان میں داخل ہوچکا ہے جس کے باعث کئی علاقوں میں بارش اور برفباری شروع ہوگئی ہے۔

چمن اور اس کے اطراف میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے جبکہ کوئٹہ میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی۔ زیارت اور قلات میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل تک بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اسلام آباد، مری اور گلیات میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے جبکہ لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

مقبول خبریں