کامسیٹس یونیورسٹی کا بغیر اجازت دوہری ڈگری پروگرام شروع کرنے کا معاملہ، خزانے کو 49 کروڑ کا نقصان

ہم نے جب یہ پروگرام شروع کیا تھا تو تب ایچ ای سی کے اس حوالے سے کوئی قوانین نہیں تھے، ریکٹر کامسیٹس


ویب ڈیسک January 28, 2026

اسلام آباد:

کامسیٹس یونیورسٹی کی جانب سے دوہری ڈگری کا پروگرام ایچ ای سی کی اجازت کے بغیر شروع کرنے پر خزانے کو 49 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سب کمیٹی کا اجلاس معین عامر پیرزادہ کی صدارت میں ہوا جس میں ایچ ای سی کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

ایچ ای سی حکام نے کہا کہ اب تو ڈگریاں بھی جاری ہو چکی ہیں لہٰذا اس آڈٹ اعتراض کو کلیئر کر دیا جائے۔ معین عامر نے کہا کہ لیکن کسی کو تو کوئی سزا یا کوئی پینلٹی ہونی چاہیے کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔

ریکٹر کامسیٹس نے بتایا کہ ہم نے جب یہ پروگرام شروع کیا تھا تو تب ایچ ای سی کے اس حوالے سے کوئی قوانین نہیں تھے، جو کچھ ہوا ہو زبانی ہی اس معاملے کو آگے بڑھایا گیا۔

ندیم عباس نے کہا کہ ایچ ای سی اور ادارے نے جو رول ادا کیا کسی کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔

آڈٹ میں اعتراض کیا گیا کہ کامسیٹس کے ریکٹر اور رجسٹرار اس معاملے کے ذمہ دار ہیں۔ وارننگ دے کر اس آڈٹ اعتراض کو نمٹا دیا گیا۔

مقبول خبریں