راولپنڈی میں ٹک ٹاکر کو وڈیو بنا کر آپ لوڈ کرنے کا شوق مہنگا پڑ گیا، مری روڈ پر جیپ سے اتر کر ٹک ٹاک بنانے والا ٹک ٹاکر گرفتار، ڈرائیور نے اپنی ویڈیو گاڑی سے اتر کر ساتھ چلتے ہوئے بنائی اور اسے ٹک ٹاک پر وائرل کی۔
ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو چلتی جیپ سے اتر کر ساتھ چلتے دیکھا جا سکتا ہے، ٹک ٹاکر نے کمیٹی چوک کے قریب شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے وڈیو بنانے کیلئے انتہائی خطرناک انداز اختیار کیا۔
واقعہ سامنے آنے پر سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے نوٹس لے لیا، فوری کاروائی کے نتیجے میں ڈی ایس پی مری روڈ سرکل راجہ خرم نے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے زیر استعمال جیپ بھی تحویل میں لے لی گئی۔
سی ٹی او فرحان اسلم کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کیخلاف غیرذمہ دارانہ رویئے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔