ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی، نجم سیٹھی اور رمیز راجہ بھی موجود تھے


ویب ڈیسک February 01, 2026

قذافی اسٹیڈیم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ کٹ کی رونمائی کر دی گئی۔

تقریب رونمائی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ، نجم سیٹھی اور رمیز راجہ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے۔

پاکستانی ٹیم کی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کی کٹ کی رونمائی دوسرے ٹی 20 میچ کے ٹاس کے بعد ہونی تھی لیکن ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر منسوخ کر کے آج کر دی گئی۔

کٹ رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم فی الحال بہترین فارم میں ہے اور توقع ہے کہ ورلڈکپ میں بہترین کھیل پیش کرے گی۔

پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے یہ تقریب جوش و خروش کا باعث بنی جہاں ٹیم کے نئے کٹ کے ڈیزائن اور تیار شدہ معیار کو بھی سراہا گیا۔

مقبول خبریں