ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان ٹیم لاہور سے سری لنکا کیلیے روانہ

پاکستان ٹیم 4 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی


محمد یوسف انجم February 02, 2026

پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے لاہور سے سری لنکا روانہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پندرہ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ خواجہ نافع، محمد نواز، سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم سری لنکا پہنچ کر آج اور کل مکمل آرام کرے گی جبکہ 4 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 7 فروری سے ہوگا۔

پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔ دوسرا میچ 10 فروری کو امریکا اور چوتھا میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم حکومت کے فیصلے کے مطابق 15 فروری کو شیڈول بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی۔

مقبول خبریں