ایشین اسنوکر چیمپین شپ؛ پاکستان کے محمد آصف اور رانا عرفان محمود پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سابق عالمی چیمپین محمد آصف (پاکستان) نے  ٹام یون فنگ (ہانگ کانگ) کو1-4 سے زیر کیا


زبیر نذیر خان February 02, 2026

ایشین اسنوکر چیمپین شپ میں لیگ میچز کے بعد پاکستان کے محمد آصف اور رانا عرفان محمود پری کوارٹر  فائنل میں پہنچ گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں جاری چیمپین شپ کے تیسرے دن رانا عرفان محمود نے ایک دن میں دو میچز جیت کر لاسٹ 16 میں رسائی حاصل کر لی۔

رانا عرفان محمود  متحدہ عرب امارات کے محمد شہاب کو 1-4 سے ہرانے کے بعد دوسرے میچ میں محمد وفی (ملائیشیا) کو 0-4 سے آؤٹ کلاس کیا۔

سابق عالمی چیمپین محمد آصف (پاکستان) نے  ٹام یون فنگ (ہانگ کانگ) کو1-4 سے زیر کیا۔

مقبول خبریں