سونم کپور پاکستان آئیں گی فواد خان کی وطن واپسی پر گفتگو

بھارتی اداکارہ نے فلموں میں کام کرنے کی آفر بھی قبول کر لی ہے، لاہور ایئرپورٹ پر گفتگو


این این آئی September 23, 2014
بھارتی اداکارہ نے فلموں میں کام کرنے کی آفر بھی قبول کر لی ہے، لاہور ایئرپورٹ پر گفتگو۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ کی کامیاب فلم ''خوبصورت '' میں ہیرو کا کردار اداکرنیوالے پاکستانی اداکار فواد خان وطن واپس پہنچ گئے۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد خان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں بننے والی ان کی فلم ''خوبصورت ''نے تین روز میں 48 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے اور اس کا ہر شو ہاؤس فل جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت میں مجھے بہت پذیرائی ملی ہے اور سونم کپور جیسی اچھی اداکار کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔ فواد خان کا کہنا تھا کہ میں نے سونم کپور کو پاکستان آنے اور فلموں میں کام کرنے کی آفر کی ہے جو انھوں نے قبول کر لی ہے۔

مقبول خبریں