عاطف اسلم 27 ستمبر کو کراچی میں آواز کا جادو جگائیں گے

میوزیکل شو میں عائشہ عمر، سارہ رضا خان اور مہوش حیات بھی پرفارم کرینگی


Showbiz Reporter September 25, 2014
میوزیکل شو میں عائشہ عمر، سارہ رضا خان اور مہوش حیات بھی پرفارم کرینگی۔ فوٹو : فائل

گلوکارعاطف اسلم 27 ستمبر کو کراچی میں اپنی آواز کا جادو جگائینگے۔

میوزیکل شو کی تیاریاں جاری ہیں اس تقریب میں عاطف اسلم کے ساتھ عائشہ عمر، سارہ رضاخان اور مہوش حیات پرفارم کرینگے۔ مہوش حیات نے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم نامعلوم افراد کے لیے آئیٹم سانگ ''بلی'' کیا ہے جسے سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل ہوچکی ہے جب کہ عاطف اسلم گزشتہ ہفتے اپنے ایک پروجیکٹ کے لیے کراچی آئے تھے، اس دوران انھوں نے 27 ستمبر کو کراچی میں ہونے والے شو کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

گلوکارہ سارہ رضا خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہمیشہ پرفارم کرنا اچھا لگا ہے، کراچی کی عوام موسیقی اور شاعری کو سمجھتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سارہ رضا خان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کی اگر آج کوئی بات کرتا ہے تو ہم جواب دینے کی پوزیشن میں ہیں، ہمارے ہاں فلم، میوزک اور ڈرامہ انڈسٹری میں معیاری کام ہورہا ہے۔

مقبول خبریں