گجرات میں ہندو مسلم فساد پر گرفتاریاں 200 سے زائد زیر حراست

سوشل میڈیا پر گستاخانہ تصویر لگانے پر مسلمان شدید مشتعل، متنازع پیغام بھیجنے والا ٹیچر گرفتار


INP September 30, 2014
بھارتی ریاست گجرات کے علاقے ودوڑا میں 25 ستمبر کو ہونیوالے ہندو مسلم فساد کے دوران ایک سڑک پر جلی ہوئی موٹرسائیکلیں پڑی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں ہندو مسلم فسادات کے بعد پولیس نے 200 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

ریاست گجرات کے شہر ودوڑا میں سوشل میڈیا پر متنازع تصویر لگانے سے مسلمان شدید مشتعل ہو گئے اور اس کے باعث حکام کو موبائل انٹرنیٹ اور ٹیکسٹ میسجز کی سروس بند کرنا پڑی۔ گزشتہ جمعرات سے جاری اس جھگڑے میں دونوں مذہبی برادری کے لوگوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کرنے کے ساتھ ساتھ کئی گاڑیوں کو بھی نذرا ٓتش بھی کردیا۔

ودوڑا پولیس کے ایڈیشنل کمشنر ڈی جے پٹیل نے کہا کہ گزشتہ 3 دنوں میں ہم دونوں فریقین کے 200 سے زائد افراد کو گرفتار کر چکے ہیں جب کہ واٹس ایپ پر متنازع پیغام بھیجنے والے ٹیچر کو بھی گرفتار کر لیا گیا تاہم انہوں نے میسج اور تصویر کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں