یوکرین میں باغیوں سے جھڑپوں کے دوران 9 فوجی ہلاک 27 زخمی

فریقین کے درمیان فائربندی کا معاہدہ ہونے کے بعد یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں، رپورٹس


این این آئی September 30, 2014
فریقین کے درمیان فائربندی کا معاہدہ ہونے کے بعد یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں، رپورٹس۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: یوکرینی فورسز اور روس نواز علیحدگی پسندوں کے درمیان جاری لڑائی میں یوکرینی فوج کے 9 اہلکار ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں یوکرین کی فوج نے کہا کہ روس نواز باغیوں کے خلاف لڑائی میں اس کے 9 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوج نے بیان میں بتایا کہ یہ ہلاکتیں علیحدگی پسندوں کے زیر کنٹرول مشرقی علاقے میں گزشتہ روز ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں ہوئیں۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 27 فوجی زخمی بھی ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کے آغاز پر فریقین کے درمیان فائربندی کا معاہدہ طے پانے کے بعد ہونے والی یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں