علی اورعرفان نے بھارتی ٹی وی کے لیے ڈرامے ریکارڈکروادیے

ممبئی میں ہمیں کچھ فلم ڈایریکٹرزنے بھارتی فلم کے لیے بھی آفر کی ہے مگرابھی تک فیصلہ کرنامشکل ہورہاہے، علی/عرفان


Showbiz Reporter November 28, 2014
شکتی ،سونم کپور،گونداسمیت کئی فنکاروں کیساتھ کام کرنے کاموقع ملا اور ان فنکاروں سے سیکھنے کی بھی کوشش کی۔ علی / عرفان فوٹو : فائل

NEW YORK: پاکستانی کامیڈین جوڑی ممبئی پہنچ گئی دونوں فنکاروں نے مختلف انڈین ٹی وی کے لیے مزاحیہ اسٹیج ڈرامے ریکارڈکروائے جب کہ فنکاروں کاکہناہے کہ ممبئی میں ہمیں کچھ فلم ڈایریکٹرزنے بھارتی فلم کے لیے بھی آفر کی ہے مگرابھی تک فیصلہ کرنامشکل ہورہاہے۔

ان خیالات کااظہارکامیڈین اداکارعلی حسن اورعرفان ملک نے نمائندہ ایکسپریس سے ممبئی سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے کیاانکاکہناتھاکہ اداکارشکتی کپور،سونم کپور،گوندا،سنی دیول سمیت کئی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کاموقع ملااوران فنکاروں سے سیکھنے کی بھی کوشش کی۔

انڈیامیں فن کوقدرکی نگاہ سے دیکھاجاتاہے اوریہاں کے عوام فنکاروں سے بہت پیارکرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں کامیڈین اداکارعلی حسن اورعرفان ملک کاکہناتھاکہ پاکستان اورانڈیاکے فنکارچاہتے ہیں کہ ملکرفلموں اورڈراموں کے حوالے سے کام کیاجائے تاکہ مزیدمعیاری کام سامنے آسکے ۔

مقبول خبریں