غذا میں اناج کا استعمال دل کے امراض کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے تحقیق

دلیہ، روٹی،براؤن رائس اوردیگراقسام کےاناج کھانےمیں استعمال کرنےوالوں میں دل کی بیماریوں کےخطرات کم ہوتے ہیں،تحقیق


ویب ڈیسک January 09, 2015
جو افراد اپنی غذا میں اناج کا استعمال زیادہ کرتے ہیں ایسے افراد کی عمر دوسرےافرادکےمقابلے میں لمبی ہوتی ہے، تحقیق، فوٹو : فائل

HYDERABAD: ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد اپنی غذا میں اناج کا استعمال زیادہ کرتے ہیں ان میں نہ صرف دل کی بیماریوں کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے بلکہ ان کی عمر بھی لمبی ہوتی ہے۔

امریکا کی ہارورڈ یونی ورسٹی میں ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد اپنی غذا میں اناج کا استعمال زیادہ کرتے ہیں جیسے کہ دلیہ، گندم کی روٹی، براؤن رائس اور دیگر اقسام کے اناج کھانے میں زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں دل کی بیماریوں کے خطرات نہ صرف کم ہوتے ہیں بلکہ ایسے افراد کی عمر دوسرے افراد کے مقابلے میں بھی لمبی ہوتی ہے لیکن تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غذا میں اناج کا استعمال کینسر جیسے مرض کے خطرات کو کم کرنے میں معاون ثابت نہیں ہوتا۔

اس تحقیق کے لئے تحقیق کاروں نے 1980 سے لے کر 2010 تک تقریبا 74 ہزار خواتین اور 44 ہزار مردوں کی غذا کا مشاہدہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچے کے جن افراد نے اپنی غذا میں اناج کا زیادہ استعمال رکھا ان میں دل کے مرض کے امراض نہ صرف کم تھے بلکہ ان افراد کی عمریں بھی لمبی ہیں۔

مقبول خبریں