جامشورو کے قریب سپر ہائی وے پر پولیس کی گاڑی الٹنے سے 3 اہلکار جاں بحق

حادثے میں جاں بحق اہلکاروں راز گل، بشارت علی اور راہف علی کو آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا


ویب ڈیسک January 26, 2015
حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، پولیس فوٹو: فائل

LOS ANGELES: لونی گوٹھ کے قریب سپر ہائی وے پر پولیس کی گاڑی الٹنے سے 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میں ایس ایس پی گھوٹکی کی قیادت میں پولیس کا قافلہ کراچی سے گھوٹکی جارہا تھا کہ جامشورو میں لونی گوٹھ کے قریب سپر ہائی وے پر قافلے میں شامل ایک گاڑی ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 اہلکار راز گل، بشارت علی اور راہف علی شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا ، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں اہلکاروں کی میتیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقے بھجوا دی گئیں جہاں انہیں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

 

مقبول خبریں