فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ میں اپنی اداکاری سے مطمئن نہیں شاہ رخ خان

فلم میں اس پائے کا کام نہیں کیا جیسی مجھ سے توقع کی جارہی تھی اس لئےخود کو اس برس کسی ایوارڈ کا مستحق سمجھتا،کنگ خان


ویب ڈیسک January 28, 2015
شاہ رخ خان کی ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ نے تین ہفتوں کے دوران 350 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا. فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ہیپی نیو ایئر سمیت 2014 میں ریلیز ہونے والی ان کی تمام فلموں میں وہ اچھی اداکاری نہیں کرسکے اس لئے اس سال وہ خود کو کسی ایوارڈ کے مستحق بھی نہیں سمجھتے۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اںٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ان کی فلم ''ہیپی نیو ایئر''نے 2014 میں بہت اچھا بزنس کیا لیکن ایک اداکار کی حیثیت سے وہ سمجتے ہیں کہ فلم میں انہوں نے ایسا کام نہیں کیا جس کی ان سے توقع کی جارہی تھی۔ اس لئے وہ خود کو اس برس کسی ایوارڈ کا مستحق بھی سمجھتے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی ''ہیپی نیو ایئر'' نے تین ہفتوں کے دوران 350 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

مقبول خبریں