سائنس نے بالآخر کافی کی افادیت تسلیم کرلی

تحقیق کافی کوذیابیطس اورکینسرسمیت بہت ساری بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مفید قرار دیتی ہے۔


ویب ڈیسک March 11, 2015
کافی کا متوازن استعمال صحت مند زندگی کا ضامن ہےڈپارٹمنٹ آف ایگریکلچر،فوٹو : فائل

صدیوں سے کافی ایک متنازع مشروب رہی ہے اور کچھ عرصہ پہلے تک اسے صحت کے لیے مضر قرار دیا جاتا رہا ہے۔

سیاہ رنگ اور کڑوا ذائقہ رکھنے والی کافی کو نہ صرف نشہ آورسمجھا جاتا تھا بلکہ بعض تو اسے کینسر اور دل کے امراض کا سبب بھی مانتے تھے۔ کافی پر یہ برا وقت 1980 کی دہائی میں ختم ہوا جب سائنس نے کافی کی افادیت دریافت کرنا شروع کی اورآج کی تحقیق تو کافی کو ذیابیطس اور کینسر سمیت بہت ساری بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مفید قرار دیتی ہے۔

امریکا کے ڈپارٹمنٹ آف ایگریکلچر کا کہنا ہے کہ کافی ہرگز مستحق نہیں تھی کہ اسے مضر صحت سمجھا جائے بلکہ کافی کا متوازن استعمال صحت مند زندگی کا ضامن ہے۔

حال ہی میں جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر شکر اور کریم نہ ملائی جائے تو روزانہ تین سے پانچ کپ کافی پینے سے انسان کی صحت برقرار رہتی ہے۔ کافی پارکنسن کی بیماری اور پھیپھڑے کے کینسر سے بچاؤ میں مدد دیتی ہے۔ یہ نہ صرف جسمانی امراض سے لڑنے میں مفید ہے ملکہ ذہنی امراض جیسے ڈپریشن اور الزائمر سے مقابلے میں بھی مدد دیتی ہے۔

مقبول خبریں