الطاف حسین کے خلاف درج مقدمے کا قانونی دفاع کیا جائے گا رابطہ کمیٹی

الطاف حسین کے خلاف مقدمے میں لگائے گئے الزامات حقائق کی نفی کرتے ہیں، رابطہ کمیٹی


ویب ڈیسک March 17, 2015
عوام و کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں، رابطہ کمیٹی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کے خلاف ترجمان رینجرز کی جانب درج کرائے گئے مقدمے کا قانونی دفاع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ایم کیوایم کے آئینی وقانونی ماہرین الطاف حسین کے خلاف مقدمے کا تمام پہلوؤں سے تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں اور اس کے بعد ہی قانونی حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے خلاف مقدمے میں لگائے گئے الزامات حقائق کی نفی کرتے ہیں، الطاف حسین نے ماضی میں بھی اس طرح کے بے شمار مقدمات کا سامنا کیا اور ہم اب بھی آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا قانونی دفاع کریں گے۔

رابطہ کمیٹی نے کارکنان و عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں، ایم کیوایم امن پسند،لبرل اور جمہوریت پسند جماعت ہے اور وہ الطاف حسین کی پرعزم قیادت میں اپنی قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔

مقبول خبریں