ڈائنو سارز اب بچوں کو مزے مزے کی کہانیاں سنائیں گے

’کوگنی ٹوائز‘ بچوں کے ساتھ عام بات چیت کر سکتا ہے اور انہیں ان کی ذہنی استعداد کے مطابق معلومات فراہم کرتا ہے


ویب ڈیسک March 23, 2015
کوگنی ٹوائز رواں برس آن لائن فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا ۔فوٹو:فائل

لاہور: بچے نت نئے کھلونوں کے شوقین ہوتے ہیں اور اگر انہیں ایک ایسا ڈائنوسار مل جائے جو ان کے ساتھ باتیں کر سکتا ہو اور ان کے سوالوں کے جواب دے سکتا ہو تو اس سے زیادہ دلچسپ کچھ اور نہیں ہوسکتا۔

امریکا کی کھلونا ساز کمپنی ''ایلیمنٹل پاتھ'' نے ''کوگنی ٹوائز' نامی کھلونے تیار کئے ہیں جو بچوں کے ساتھ بات کرکے ان کے سوالات کا فی الفور جواب بھی دے سکتے ہیں۔ یہ کھلونا ڈائنو سار دراصل آئی بی ایم کے سپر کمپیوٹر 'واٹسن' سے معلومات حاصل کرتا ہے۔ جیسے جیسے بچہ اس کھلونے سے کھیلتا ہے یہ کھلونا بھی بچے کے بارے میں سیکھتا ہے۔ بچے کی پسند اور ناپسند کو سامنے رکھ کر اس سے متعلق کہانیاں بھی سناتا ہے۔

کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کھلونا رواں برس آن لائن فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا اور اس کی قیمت 99 امریکی ڈالرز یعنی 9ہزار 900 روپے ہوگی۔

مقبول خبریں